Sunday, 29 October 2023

پاکستان کا پیغام واضح ہے غزہ

 1

اسلام آباد | غزہ مارچ | جماعت اسلامی پاکستان


پاکستان کا پیغام واضح ہے

ہم غزہ کے ساتھ ہیں، قبلہ اول کے ساتھ ہیں

غزہ پر بمباری بند کرو، فلسطین کو آزادی دو. 

عرب میڈیا آؤٹ لیٹ ”الجزیرہ“ نے اسلام آباد میں جماعت اسلامی کی جانب سے کیے گئے ”غزہ مارچ“ کو فلسطین کے حق میں نکالی گئی پاکستان کی سب سے بڑی ریلی قرار دیا ہے، جبکہ حکومت پاکستان کو خاموش تماشائی سے تشبیہ دی ہے۔


2

الجزیرہ نے اپنی رپورٹ میں غزہ مارچ کے حوالے سے لکھا کہ عوام کا ’ٹرن آؤٹ بہت زیادہ ہے۔ غزہ پر اسرائیل کی جنگ شروع ہونے کے بعد سے پاکستان میں یہ سب سے بڑی فلسطین نواز ریلی ہے‘۔


الجزیرہ نے لکھا کہ ’اس احتجاجی مظاہرے میں شرکت کرنے اور فلسطینی عوام کے ساتھ اپنی یکجہتی کا اظہار کرنے کے لیے ہر جگہ سے خواتین اور بچوں سمیت لوگ جمع ہوئے ہیں‘۔


اس کے علاوہ پاکستان کے دوسرے شہروں میں بھی مظاہرے ہو رہے ہیں۔


3

الجزیرہ نے لکھا کہ ’پاکستانی حکومت (فلسطین کے حق میں اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف) اتنی آواز نہیں اٹھا رہی جتنی یہاں (پاکستان) کے لوگوں کو امید تھی۔ ریلی میں شریک افراد بین الاقوامی برادری کی جانب سے اسرائیل کی بمباری کو روکنے میں ناکامی پر کافی غصے کا اظہار

No comments:

Post a Comment

فیس بک واٹس ایپ انسٹاگرام کے لیے بہترین وی پی این ڈاؤن لوڈ کر لی

 فیس بک واٹس ایپ انسٹاگرام کے لیے بہترین وی پی این ڈاؤن لوڈ کر لی Khan Khan خیبر پختونخوا میں تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارم ڈاؤن ہو چکے ہیں اپ ...