گزشتہ شب نامعلوم شرپسند عناصر کا تھانہ گومل پر چھوٹے اور بھاری ہتھیاروں سے بزدلانہ حملہ، ایس ایچ او گومل زخمی
گزشتہ شب نامعلوم شرپسند عناصر کا تھانہ گومل پر چھوٹے اور بھاری ہتھیاروں سے بزدلانہ حملہ، ایس ایچ او گومل زخمی
پولیس کی بہادرانہ جوابی کاروائی سے شرپسند اپنے ناپاک عزائم میں ناکام ہوکر پسپا ہونے پر مجبور
ڈی پی او ٹانک نے پولیس افسران اور بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر علاقہ کو گھیرے میں لے لیا اور سرچ آپریشن شروع کیا
شرپسندوں نے چھوٹے بڑے ہتھیاروں سے چاروں اطراف سے حملہ کرکے تھانہ میں گھسنے کی کوشش کی، ڈی پی او ٹانک
گزشتہ شب پولیس اسٹیشن تھانہ گومل پر نامعلوم شرپسند عناصر نے چاروں اطراف سے چھوٹے اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ کرکے تھانہ کے اندر داخل ہونے کی کوشش کی جس پر پولیس نفری نے نہایت بہادری سے کوئیک رسپانس دیتے ہوۓ جوابی فائرنگ شروع کی۔ دونوں اطراف سے فائرنگ کا سلسلہ کافی دیر تک جاری رہا لیکن آخر کار پولیس کی بروقت اور دلیرانہ جوابی وار سے شرپسند عناصر اپنے ناپاک عزائم میں ناکام ہوکر بھاگنے پر مجبور ہوۓ۔
حملے میں ایس ایچ او تھانہ گومل اصغر خان وزیر نے دہشت گردوں کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن کر گردن پر گولی لگنے سے شدید زخمی ہوئے جس کو علاج معالجہ کیلئے سول ہسپتال ڈیرہ اسماعیل خان شفٹ کردیا گیا ہے۔
وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ پولیس افیسر ٹانک افتخار علی شاہ نے فوری طور پر ڈی ایس پیز، ایس ایچ اوز اور پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کیا اور شرپسندوں گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں۔ انہوں نے ایس او گومل کو فوری طور پر علاج کی غرض سے ٹانک منتقل کردیا۔ بعد ازاں انہیں مزید علاج کے لئے ڈیرہ اسماعیل خان ریفر کردیا گیا۔
No comments:
Post a Comment